مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے ملک کے صدر جو بائیڈن کی جی سیون ممالک کے سربراہان کے ساتھ ہونے والی مشاورت کے بارے میں ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ صدر بائیڈن نے اسرائیل کے خلاف ایران کے حملے پر جی سیون گروپ کے ردعمل کو مربوط کرنے اور نئی پابندیوں کے نفاذ پر بات چیت کے لئے مذکورہ رہنماؤں سے رابطہ کیا۔
رواں سال کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کے لیے صہیونی لابی کی حمایت حاصل کرنے کے مقصد سے بائیڈن اپنی وفاداری ثابت کرنے کے لئے سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں، اسی تناظر میں وائٹ ہاؤس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بائیڈن نے اسرائیل پر ایران کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے جی سیون گروپ کے رہنماؤں کے ساتھ ٹیلی فونک مشاورت کے دوران اسرائیل کے لیے امریکہ کی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا!
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق بائیڈن نے کہا کہ ہم ایران پر مزید پابندیاں لگائیں گے اور جلد ہی اسرائیلی وزیر اعظم سے بات کروں گا۔
آپ کا تبصرہ